ایک ارب پتی رانا صاحب اور ان کی بیوی

ایک اٙرب پٙتی رانا صاحب

ایک اٙرب پٙتی ” رانا صاحب ” اپنی بیوی کے ساتھ فائیو سٹار ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں ڈِنر کر رہے تھے.

ٹھیک اُسی وقت ایک بیس، بائیس سال کی ماڈرن لڑکی چُست مِنی سکٙرٹ اور چھوٹا سا ٹاپ پہنے مٙٹکتے ہُوے آئی اور رانا صاحب کو طویل فلائینگ کِس کرنے کے بعد

“پھر ملتے ہیں”

کہہ کر مٙٹکتے ہُوے چلی گئی.

ہٙکا بٙکا بیوی لال پیلی ہوتے ہُوئے چیخی…..

کون تھی وہ لڑکی۔؟

رانا صاحب: (اطمینان سے)

ارے وہ…….ایسے ہی…..

گرل فرینڈ ہے میری.

بیوی : کیا کہا…… گرل فرینڈ….؟

مُجھے اٙبھی اور اِسی وقت طلاق چاہئے.

رانا صاحب : ٹھیک ہے.

کوئی مسئلہ نہیں.

لیکن سوچ لو،

تُمھیں تُمہارے سارے واجبات تو مِل جائیں گے

لیکن وہ سال میں

آٹھ، دس بار مال میں شاپنگ،

دو بار ہِل سٹیشن کی سیر،

گیرج میں کھڑی کار،

وہ مہنگے کلٙبوں کی تُمہاری پارٹیاں،

اِن تمام چیزوں سے تُمھیں محروم ہونا پڑے گا”…!!!!

بیوی سوچ میں پڑ گئی….!!!!!!

پِھر اچانک بیوی کی نظر اُن کے پڑوسی نیازی صاحب پر پڑی جو اپنے سے آدھی عُمر کی جوان لڑکی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں داخل ہو رہے تھے.

بیوی نے حیران ہو کر پوچھا

ارے….!!!!!!!!

یہ نیازی صاحب کے ساتھ وہ لڑکی کون ہے۔؟

رانا صاحب نے پلٹ کر اُس طرف دیکھا

اور پِھر لا پرواہی سے بولے

وہ………

وہ اُن کی گرل فرینڈ ہے……..!!!!!!

بیوی کُچھ دیر سوچتی رہی

پِھر بولی…..

“اپنی والی زیادہ خوبصورت ہے…. نہ……!!!”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *