چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور سے گرفتار

‏گرفتاری سے قبل عمران خان کی طرف سے ریکارڈ کروائے جانے والا ویڈیو پیغام بھی جلد نشر کیا جائے گا

 لاہور: (وقارسٹوڈیو) توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرلیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جارہا ہے جہاں سے ان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائیگا۔

چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا۔ عمران خان کو جیل میں ہائی سیکورٹی زون میں لاک اپ میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

‏گرفتاری سے قبل
عمران خان کی طرف سے ریکارڈ کروائے جانے والا ویڈیو پیغام بھی جلد نشر کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *